پاکستانیوں کے بے پناہ پیار نے ہاشم آملہ کا دل جیت لیا، ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی خوشی کی انتہاءنہ رہے

پاکستانیوں کے بے پناہ پیار نے ہاشم آملہ کا دل جیت لیا، ایسی بات کہہ دی کہ آپ ...
پاکستانیوں کے بے پناہ پیار نے ہاشم آملہ کا دل جیت لیا، ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی خوشی کی انتہاءنہ رہے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانیوں کے بے پناہ پیار نے ہاشم آملہ کا دل جیت لیا جن کا کہنا ہے کہ اپنے دورہ پاکستان سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوا جبکہ سیکیورٹی کے بھی کوئی مسائل نظر نہیں آئے۔

تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادا رے سے گفتگو کرتے ہوئے ہاشم آملہ نے کہا کہ 2007ءمیں جنوبی افریقہ ٹیم کی ٹیسٹ سیریز کے بعد 2سال قبل ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان آیا تھا اور اس بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کیلئے دورہ پاکستان سے بھی بھرپور لطف اندوز ہو رہا ہوں جبکہ یہاں ملنے والے بے پناہ پیار پر عوام کا شکرگزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہوٹل سے باہر جانے اور مہمان نوازی کا لطف اٹھانے کا موقع ملا، معاملات کو پروفیشنل انداز میں دیکھا جا رہا ہے، بطور مینٹور خدمات حاصل کرنے والی پشاور زلمی نے بھی بڑی گرمجوشی سے استقبال کیا اور بڑی عزت سے نوازا۔ ہماری فرنچائز کی گزشتہ ایڈیشنز میں کارکردگی اچھی رہی اور اس بار بھی ٹیم سینئرز اور باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کا بہترین امتزاج ہے جس سے اچھے کھیل کی توقع کررہا ہوں۔

ہاشم آملہ نے کہا کہ تجربہ کار کامران اکمل کی پاکستان کرکٹ کیلئے بڑی خدمات ہیں، انہوں نے پی ایس ایل 5کی پہلی سنچری بناکر اپنی افادیت ثابت کردی، وکٹ کیپر بیٹسمین کسی بھی ٹیم کیلئے اثاثہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ابھی پی ایس ایل کا آغاز ہے، پشاور زلمی سمیت ٹیمیں درست کمبی نیشن کی تلاش میں ہیں، میچز کا سلسلہ آگے بڑھنے کے بعد اصل قوت کا اندازہ ہونا شروع ہوجائے گا۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update