بھارتی حکومت کی پالیسی کی وجہ سے48گھنٹوں سے نئی دلی فسادات کی زدمیں ہے:وزیرخارجہ

بھارتی حکومت کی پالیسی کی وجہ سے48گھنٹوں سے نئی دلی فسادات کی زدمیں ...
بھارتی حکومت کی پالیسی کی وجہ سے48گھنٹوں سے نئی دلی فسادات کی زدمیں ہے:وزیرخارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے طاقت کے زورپرکشمیریوں کومحصورکررکھاہے،بھارتی حکومت کی پالیسی کی وجہ سے48گھنٹوں سے نئی دلی فسادات کی زدمیں ہے،بھارت ناکام ہے اورناکام ہوتارہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے بابری مسجد شہید کی اورپاکستان نے کرتارپورراہداری بنائی،مقبوضہ کشمیر میں 9لاکھ بھارتی فوج کی تعینات کی گئی،لوگوں کومحصورکیاگیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے5اگست کےاقدامات غیرقانونی ہیں،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ مسئلہ کشمیرعالمی سطح پرتسلیم شدہ تنازع ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان تمام پڑوسیوں کےساتھ امن کاخواہاں ہے،پاکستان افغانستان میں امن کیلئے تعاون کرتارہاہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 26 فروری 2019کوبھارت نے جارحانہ اقدام کیا،27 فروری کوپاکستان نے بھارت کی جارحیت کاموثرجواب دیا۔

مزید :

قومی -