چین کے بعد دنیا وہ بڑا ملک جس میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوزکر گئی

چین کے بعد دنیا وہ بڑا ملک جس میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے ...
چین کے بعد دنیا وہ بڑا ملک جس میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوزکر گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیؤل(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمہوری کوریا نے  کرونا وائرس کووڈ19کے مزید284 کیسز کی تصدیق کی ہے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 ہزار 261 اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہوگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمہوری کوریا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں بڑی تیزی کے ساتھ اضافہ ہو  رہا ہے اور گزشتہ روز کی تعداد میں 284 مریضوں کے اضافے سے کل متاثرہ کیسز کی تعداد1ہزار261 جبکہ 2 مزید ہلاکتوں سے کل ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر12 ہوگئی ہے۔کوریا کا امراض کنٹرول و تدارک مرکز(کے سی ڈی سی)ہر دن میں دو بارمقامی وقت کے مطابق صبح 10بجے اور شام5بجے وائرس سے متاثرہ مریضوں کے اعدادوشمار کو اپڈیٹ کرتا ہے۔وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد میں گزشتہ ہفتے میں تیر رفتار اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور19فروری سے25 فوری تک 946 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک کی حکومت نے چار سطحی الرٹ کو اتوار کو سب سے بلند سرخ لیول تک بڑھا دیاتھا۔متعدی بیماریوں کے نظرثانی ایکٹ کے تحت بیماری کی علامات کے حامل وائرس کے ٹیسٹ سے انکار کرنے والے شخص کو 2ہزار470ڈالر کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔بیماری کی علامات کے حامل افراد کی جانب سے قرنطینہ یا ہسپتال میں داخل ہونے سے انکار پر ایک سال قید تک کی سزا یا 8ہزار220ڈالر کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔