پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے کتنا ہدف دیا؟ جان کر آپ بھی یقین نہ کر پائیں

پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے کتنا ہدف دیا؟ جان کر آپ بھی یقین نہ کر ...
پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے کتنا ہدف دیا؟ جان کر آپ بھی یقین نہ کر پائیں

  



ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں ملتان سلطانز کے باﺅلرز نے پشاور زلمی کی بیٹنگ لائن کو آﺅٹ کلاس کر دیا ہے جس نے سلطانز کو جیت کیلئے 124 رنز کا آسان ہدف دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی تو حیدر علی کے علاوہ تمام کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم 18.3 اوورز میں محض 123 رنز بنا کر ہی آﺅٹ ہو گئی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے حیدر علی نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 27 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے بازوں میں ٹام بینٹن 4، کامران اکمل 15، شعیب ملک 2، لائم لیونگ سٹون صفر، وہاب ریاض 9، لائم ڈاﺅسن 22، حسن علی 8، ڈیرین سیمی 2 اور محمد عامر خان 7 رنز بنا سکے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے سہیل تنویر سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 3.3 اوورز میں صرف 13 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ محمد عرفان اور محمد الیاس نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہد خان آفریدی اور عمران طاہر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

میچ کیلئے ملتان سلطانز کی قیادت شان مسعود کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیمز وینس، ریلی روسو، معین علی، ذیشان اشرف، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، محمد الیاس، عمران طاہر اور محمد عرفان شامل ہیں۔

پشاور زلمی کی قیادت ڈیرن سیمی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹام بینٹن، کامران اکمل، حیدر علی، شعیب ملک، لیونگ سٹون، لائم ڈاﺅسن، وہاب ریاض، حسن علی، محمد عامر خان اور راحت علی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ملتان کرکٹ سٹیڈیم پہلی بار پی ایس ایل میچ کی میزبانی کررہا ہے جبکہ دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں۔ پی ایس ایل فائیو میں پشاور زلمی کو ایک میچ میں شکست ہوئی ہے تو ایک میں کامیابی بھی ملی ہے جبکہ ملتان سلطانز پہلے میچ میں ضرور کامیاب ہوئے لیکن دوسرے میچ میں انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update