’آپ کے گھر والوں پر ہوا جادو توڑنا پڑے گا‘ بابا نے ٹونے کا یقین دلا کر ایک ہی خاندان کی 5 لڑکیوں کی عصمت دری کردی

’آپ کے گھر والوں پر ہوا جادو توڑنا پڑے گا‘ بابا نے ٹونے کا یقین دلا کر ایک ہی ...
’آپ کے گھر والوں پر ہوا جادو توڑنا پڑے گا‘ بابا نے ٹونے کا یقین دلا کر ایک ہی خاندان کی 5 لڑکیوں کی عصمت دری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رائے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں جعلی بابا نے ایک فیملی کو جادو ٹونے کا یقین دلا کر اس کی 5 لڑکیوں کی عصمت دری کردی۔
ضلع رائے گڑھ کے نواحی گاﺅں روحا سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ سومناتھ کیلاش چوہان نے خود کو بابا ظاہر کیا اور ایک خاندان کو یقین دلایا کہ ان پر جادو ٹونہ کیا گیا ہے۔وہ اپنے مرید خاندان کے گھر نہرو نگر بھی آتا جاتا اور ان کے گھر قیام بھی کرتا تھا۔
ڈھونگی بابا مشکوک اس وقت قرار پایا جب اس نے اپنے مرید خاندان کی 19 سالہ لڑکی کو موٹرسائیکل پر بٹھایا اور اپنے ساتھ لے گیا، تین روز تک بابا اور لڑکی کا کچھ پتا نہیں چلا جس کے بعد لڑکی کی ماں نے پولیس کو شکایت درج کرادی ۔ پولیس نے لڑکی کو ٹریس کرلیا جس نے انکشاف کیا کہ اس نے بابا سے شادی کرلی ہے۔
پولیس نے تفتیش شروع کی تو یہ بات سامنے آئی کہ بابا نے اسی گھر کی 5 لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کی ہے، لڑکیوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ بابا انہیں برہنہ کردیتا اور منتر پڑھا کرتا تھا، بعض اوقات زبردستی جسمانی تعلق بھی قائم کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق خاندان انتہائی غریب تھا جو جعلی بابا کی باتوں میں آگیا، بابا نے لڑکیوں کو یقین دلایا کہ اس طرح کی غلیظ حرکات کے ذریعے وہ دراصل ان کے خاندان کی مالی پریشانیاں دور کردے گا اور ان پر ہوا جادو ٹونہ توڑ دے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -