پاکستان دشمن سن لیں، وقت آنے پر سرپرائز دیتے رہیں گے،قوم 27 فروری کے دن کو فتح کے طور پر منائے:فردوس عاشق اعوان

پاکستان دشمن سن لیں، وقت آنے پر سرپرائز دیتے رہیں گے،قوم 27 فروری کے دن کو فتح ...
پاکستان دشمن سن لیں، وقت آنے پر سرپرائز دیتے رہیں گے،قوم 27 فروری کے دن کو فتح کے طور پر منائے:فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فروری ہم سب کیلئے فتح کا دن ہے، قوم اس دن کو فتح کے طور پر منائیں، اس دن پاکستان نے پیغام دیا، دشمن سن لیں وقت آنے پر سرپرائز دیتے رہیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہا کہ 27فروری کوپاک فضائیہ کے سپوت نے 2بھارتی طیارے مارگرائے، پاک فضائیہ نے دنیا کے سامنے اپنے ناقابل تسخیر ہونے کا لوہا منوایا اور پاکستان نے پیغام دیا،خطے میں دشمن سن لیں وقت آنے پر سرپرائز دیتے رہیں گے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بھارتی پائلٹ کورہاکرکے اسلام کی درخشاں تصویر دنیا کے سامنے رکھی، دنیا دیکھ رہی ہے دلی کی سڑکوں پر مسلمانوں کی لاشیں بچھائی جارہی ہیں، دنیا بھارت کا سیکولرازم کا دعوی زمیں بوس ہوتا اور ہندوستان کو ہندوتوا میں بدلتے ہوئے دیکھ رہی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم قوم کی طاقت سے دنیا کوروشن چہرہ متعارف کراتے رہیں گے، ٹرمپ نے مودی کے سامنے پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف کوششوں کوسراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کودہشتگردی سے جوڑکرامن کادشمن ہونے کاثبوت دیا، ٹرمپ کی پاکستان کی کوششوں کی حمایت سے بھارت کا بیانیہ شکست کھاگیا۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا 27 فروری ہم سب کیلئے وکٹری کا دن ہے، قوم اس دن کو وکٹری کے طور پر منائے۔

مزید : قومی