”میں نے غلطی سے یہ بھارتی فلم دیکھ لی جو بالآخر بند کرناپڑی کیونکہ ۔۔۔“وزیراعظم نے گزشتہ سال ریلیز ہونے والی کونسی بھارتی فلم دیکھی ؟آرمی چیف کی موجودگی میں تقریب سے خطاب میں خود ہی بتا دیا

”میں نے غلطی سے یہ بھارتی فلم دیکھ لی جو بالآخر بند کرناپڑی کیونکہ ...
”میں نے غلطی سے یہ بھارتی فلم دیکھ لی جو بالآخر بند کرناپڑی کیونکہ ۔۔۔“وزیراعظم نے گزشتہ سال ریلیز ہونے والی کونسی بھارتی فلم دیکھی ؟آرمی چیف کی موجودگی میں تقریب سے خطاب میں خود ہی بتا دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے بتا یا ہے کہ انہوں نے بھارتی فلم پانی پت دیکھی لیکن فلم میں دکھائے جانے والے جھوٹ پر انہوں نے فلم بند کردی ۔بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے سے متعلق ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے بتا یا ”ایک دن میں غلطی سے بھارتی فلم ’پانی پت ‘دیکھنے بیٹھ گیا ،اس فلم میں صر ف ہندووں کا راج دکھا یا گیا ،مسلمانوں کو اتنا بڑا ولن دکھا یا گیا کہ مجھے فلم بند کرنا پڑ گئی ،فلم میں احمد شاہ ابدالی کو ایک فاتح کے طور پر نہیں دکھا یا بلکہ ایسا لگا جیسے احمد شاہ ابدالی ہار گیا ہو “۔وزیراعظم نے کہا کہ قائد اعظم نے بھارت کی اس سوچ کو بہت پہلے بھانپ لیا تھا اس لیے مسلمانوں کے لیے الگ ملک بنا یا ۔

مزید : قومی