ملتان میں میچ جاری مگر کون سے کرکٹرز وزیراعظم عمران خان سے ملنے پہنچ گئے؟ خبر آ گئی

ملتان میں میچ جاری مگر کون سے کرکٹرز وزیراعظم عمران خان سے ملنے پہنچ گئے؟ خبر ...
ملتان میں میچ جاری مگر کون سے کرکٹرز وزیراعظم عمران خان سے ملنے پہنچ گئے؟ خبر آ گئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم پاکستان عمران خان سے سابق لیجنڈ کرکٹرز نے ملاقات کی جس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گریگ چیپل، سرویوین رچرڈز، شین واٹسن اور ذاکر خان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی جس دوران پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحالی سے متعلق گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ سابق کھلاڑی سر ویوین رچرڈز نے اپنے دور میں کرکٹ کی یاد بھی تازہ کی جس سے دیگر شرکاءبھی محظوظ ہوتے رہے۔

مزید : کھیل