سلیکٹڈ وزیراعظم اس بات پر قوم سے معافی مانگے۔۔۔پلوشہ خان نے ایسی بات کر دی کہ عمران خان بھی پریشان ہو جائیں گے 

سلیکٹڈ وزیراعظم اس بات پر قوم سے معافی مانگے۔۔۔پلوشہ خان نے ایسی بات کر دی کہ ...
سلیکٹڈ وزیراعظم اس بات پر قوم سے معافی مانگے۔۔۔پلوشہ خان نے ایسی بات کر دی کہ عمران خان بھی پریشان ہو جائیں گے 

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان گجرات کے قصائی مودی کی انتخابی مہم چلانے پر قوم سے معافی مانگے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما  پلوشہ خان نے کہا کہ عمران خان اب کیوں مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں؟ کیا انہیں پتہ نہیں تھا کہ شدت پسند مودی کے عزائم کیا ہیں؟ اس کے باوجود وہ قوم کو گمراہ کرتے رہے کہ مودی انتخابات جیتے گے تو کشمیر کا مسئلہ حل ہوگا،اب جو کچھ کشمیر میں ہو رہا ہے اور جو کچھ مودی بھارت میں کر رہا ہے اس سارے گھناؤنے عمل میں عمران خان بھی حصے دار ہیں۔ پلوشہ خان نے کہا کہ عمران خان کی نالائقی کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے اور ثابت ہو چکا ہے،عمران خان اپنے احمقانہ تجربے اپنے پاس رکھے اور قوم کی جان چھوڑ دے۔

مزید : قومی