نیب میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،گریڈ 20 کے دس ڈائریکٹرز تبدیل

نیب میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،گریڈ 20 کے دس ڈائریکٹرز تبدیل
نیب میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،گریڈ 20 کے دس ڈائریکٹرز تبدیل

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب) میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،گریڈ 20 کے دس ڈائریکٹرز کے تبادلے کر دیے گئے، چیئرمین نیب کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سےجاری ہونےوالےنوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے ڈائریکٹر مسعود عالم خان کا نیب راولپنڈی سے نیب کراچی،ڈائریکٹر اظہار احمد اعوان کا نیب ہیڈکوارٹرز سے نیب پشاور،ڈائریکٹر نعمان اسلم کا نیب راولپنڈی سے نیب ہیڈکوارٹر زاسلام آباد تبادلہ کردیاگیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر محمد طاہرکو نیب کراچی سے نیب ملتان جبکہ ڈائریکٹر عبد الحفیظ خان کو نیب ملتان سے نیب اسلام آباد ہیڈکوارٹرز تبدیل کردیاگیا۔اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد