اسلام آباد ائیر پورٹ پر رشوت لینے والا کسٹمزاہلکار کورنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا

اسلام آباد ائیر پورٹ پر رشوت لینے والا کسٹمزاہلکار کورنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا
اسلام آباد ائیر پورٹ پر رشوت لینے والا کسٹمزاہلکار کورنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے کسٹمز اہلکار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔نجی نیوز چینل اے آر وائی کے مطابق برطانوی شہری محمد حسین پرواز پی کے 701 پر مانچسٹر جارہا تھا کہ اے ایس ایف نے مسافر کے سامان سے سگریٹ کے 41 ڈنڈے برآمد کیے۔

مسافر کو محکمہ کسٹمز کے حوالے کیا گیا تو کسٹمز اہلکار نے مسافر کو سگریٹ ساتھ لے جانے کی اجازت دے دی، بورڈنگ کے دوران مسافر واش روم گیا تو کسٹمز اہلکار بھی پیچھے آگیا، محکمہ کسٹمز کے حولدار اشرف مسافر سے 15ہزار رشوت وصول کی۔حساس ادارے کے ملازم نے رنگے ہاتھوں کسٹمز اہلکار کو پکڑ لیا اور رقم اے ایس ایف کے حوالے کردی جس کے بعد رقم واپس مذکورہ مسافر کو دے دی گئی۔مسافر نے تحریری طور پر شکریہ ادا کیا جب اہلکار کے متعلقہ محکمہ کسٹمز کے اعلی حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد