پی آئی اے کا تربیتی طیارہ خطرناک حاد ثے سے بال بال بچ گیا

پی آئی اے کا تربیتی طیارہ خطرناک حاد ثے سے بال بال بچ گیا
پی آئی اے کا تربیتی طیارہ خطرناک حاد ثے سے بال بال بچ گیا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ایئر لائن پی آئی اے کا چھوٹا تربیتی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔کراچی ایئرپورٹ پر اڑان بھرتے ہی تربیتی طیارے کا نوز ویل اچانک گرگیا جس پر طیارے کو فوری ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔کپتان نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور صورتحال سے آگاہ کیا جس کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔صورتحال کے پیش نظر ایئرپورٹ پر فائر بریگیڈ سمیت ریسکیو ٹیموں کو طلب کر لیا گیا اور طیارے کو بحفاظت ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔واقعے سے متعلق ابتدائی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید : قومی