”پاکستان کیلئے میری خدمات کا بھی اعتراف کریں اور اعزازی شہریت دیں“ پاکستانیوں کے ہر دلعزیز کمنٹیٹر نے مطالبہ کر دیا، جان کر آپ بھی ان کی بھرپور حمایت کریں گے

”پاکستان کیلئے میری خدمات کا بھی اعتراف کریں اور اعزازی شہریت دیں“ ...
”پاکستان کیلئے میری خدمات کا بھی اعتراف کریں اور اعزازی شہریت دیں“ پاکستانیوں کے ہر دلعزیز کمنٹیٹر نے مطالبہ کر دیا، جان کر آپ بھی ان کی بھرپور حمایت کریں گے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور معروف کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے بھی پاکستان کی اعزازی شہریت حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈینی موریسن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کیلئے میری خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے مجھے بھی اعزازی شہریت سے نوازا جائے۔ ان کا کہنا تھا ”میں بطور کمنٹیٹر گزشتہ کئی سال سے باقاعدگی سے پاکستان آ رہا ہوں اور ہمیشہ سپورٹ کی ہے، پاکستان حکومت کا ڈیرین سیمی کو اعلیٰ ترین سول اعزاز کیساتھ ساتھ اعزازی شہریت دینے کا فیصلہ بہت اچھا ہے، بہرحال پاکستان کے حوالے سے میری خدمات کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے۔“

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا تھا کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی 23 مارچ کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز نشان پاکستان وصول کریں گے اور انہیں پاکستان کی اعزازی شہریت دی جائے گی۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update