گزشتہ برس سب سے زیادہ متاثر ہونے والا میر پور ایک بار پھر شدید زلزلے سے لرز اٹھا

گزشتہ برس سب سے زیادہ متاثر ہونے والا میر پور ایک بار پھر شدید زلزلے سے لرز ...
گزشتہ برس سب سے زیادہ متاثر ہونے والا میر پور ایک بار پھر شدید زلزلے سے لرز اٹھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میر پور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر کے شہر میر پور سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
میر پور آزاد کشمیر، نارووال اور ظفر وال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز بھارتی ریاست ہماچل پردیش کا شہر چھامبا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں بھی میر پور سمیت دیگر علاقوں میں زلزلہ آیا تھا جس کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔