وزیراعظم سے ڈاکٹر یاسمین کی ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان سے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات کی ہے جس میں یاسمین راشد نے وزیراعظم کو نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کے معاملے پر بریفنگ دی۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق صوبائی وزیرِ صحت نے بریفنگ میں بتایا کہ نوازشریف نے ابھی تک اپنی میڈیکل رپورٹس پنجاب حکومت کو نہیں بھجوائیں۔ وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع سے متعلق پنجاب حکومت کے فیصلے کو سراہا۔