’کرونا وائرس کا ایک کیس کراچی، دوسرا اسلام آباد میں رپورٹ ہوا‘ ڈاکٹر ظفر مرزا کا انکشاف

’کرونا وائرس کا ایک کیس کراچی، دوسرا اسلام آباد میں رپورٹ ہوا‘ ڈاکٹر ظفر ...
’کرونا وائرس کا ایک کیس کراچی، دوسرا اسلام آباد میں رپورٹ ہوا‘ ڈاکٹر ظفر مرزا کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تفتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا ایک کیس کراچی اور دوسرا اسلام آباد میں رپورٹ ہوا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کراچی اور اسلام آباد سے سامنے آنے والے دونوں کیسز کا لنک ایران کے ساتھ ہے، دونوں مریض ایران سے حالیہ دنوں میں واپس آئے ہیں، وہ زیارتوں کیلئے ایران گئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں مریضوں کی ابتدائی سٹیج پر ہی نشاندہی ہوگئی ، ان کا علاج پہلے سے طے شدہ سٹریٹجی کے مطابق چل رہا ہے جس کے باعث ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، پاکستان کے لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، جس طرح پاکستان اس خطے کا آخری ملک ہے جس میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں اسی طرح ہم اس پر قابو بھی پالیں گے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس قم شہر میں بہت تیزی سے پھیلا ہے ، ہمارے ایران کے حوالے سے بھی ایئر پورٹس پر چین کی طرح کے پروٹوکول تھے لیکن ہمارے بہت سے زائرین وہاں جاتے ہیں، ان کی واپسی کے دوران کچھ لوگ متاثرہ ہوسکتے ہیں۔ ایئر پورٹس پر سخت سکریننگ کی جارہی ہے اور تفتان بارڈر کو بند رکھا گیا ہے ۔

مزید :

Breaking News -قومی -