پاکستان میں کورونا وائرس کے کیس سامنے آنے کے بعد بلوچستان میں تعلیمی ادارو ں کی چھٹیوں میں اضافہ

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیس سامنے آنے کے بعد بلوچستان میں تعلیمی ادارو ں ...
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیس سامنے آنے کے بعد بلوچستان میں تعلیمی ادارو ں کی چھٹیوں میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں کرونا وائرس کے دو کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ حکومت اس سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل ہونے کی یقین دہانی کرا رہی ہے ،بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس پھیلنے کے ممکنہ خدشے کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا ۔وزیر تعلیم بلوچستان کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے 15مارچ تک بند رہیں گے،سکول بند رکھنے کا مقصد حفاظتی اقدامات اور بچوں کی حفاظت ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد یکم مارچ کو کھلنے تھے ۔