ممبئی میں 5 روپے کے چینج کیلئے بندہ مار دیا گیا
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے صنعتی شہر ممبئی میں ایک سی این سٹیشن پر 5 روپے کے چینج کیلئے بندہ مار دیا گیا۔
پولیس کے مطابق منگل کی شام 68 سالہ رام دولر سنگھ یادیو ایک سی این جی سٹیشن پر گیس بھروانے گئے، گیس کے پیسے دینے کے بعد انہوں نے 5 روپے کی واپسی کا مطالبہ کیا، اس بات پر گیس سٹیشن والوں کو غصہ آگیا اور 5 لوگوں نے مل کر اسے مارنا شروع کردیا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا، معمر آدمی کو نازک حالت میں دیکھ کر پانچوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
بدھ کے روز معمر شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا، پولیس نے مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے پانچوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔