راجستھان باراتیوں سے بھری بس دریا میں جاگِری، 10 خواتین سمیت 24 افراد ہلاک

راجستھان باراتیوں سے بھری بس دریا میں جاگِری، 10 خواتین سمیت 24 افراد ہلاک
راجستھان باراتیوں سے بھری بس دریا میں جاگِری، 10 خواتین سمیت 24 افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راجستھان(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی ریاست راجستھان میں باراتیوں کی بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریا میں جاگِری اور حادثے میں 24 ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 10 خواتین بھی شامل ہیں۔

بھارتی نجی  ٹی وی کے  مطابق ریاست راجستھان کے قصبے بوندی کے ڈسٹرکٹ پولیس سپرنٹنڈنٹ شریواج مینا کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس پل پر سے گزرہی تھی کہ ڈرائیور گاڑی پر اپنا کنٹرول کھوبیٹھا اور گاڑی دریا میں جاگِری۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 28 مسافر سوار تھے۔شریواج مینا نے بتایا کہ گاڑی راجستھان کے شہر کوٹہ سے باراتیوں کو لے کر آرہی تھی کہ راستے میں بس بے قابو ہوکر پل سے نیچے دریا میں گِر گئی۔علاوہ ازیں واقعے کی تصویروں میں بھی بس کو دریا میں گِرے ہوئے اور قریبی گاؤں کے لوگوں اور ریسکیو کے عملے کو دریا میں سے لاشیں نکالتے دیکھا جاسکتا ہے۔