آسٹریا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 2006 کورونا کیسز رپورٹ

آسٹریا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 2006 کورونا کیسز رپورٹ
آسٹریا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 2006 کورونا کیسز رپورٹ

  

ویانا(المیر باجوہ) آسٹریا میں پہلی بارگزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر  دو ہزار سے زیادہ کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ عالمی وبا سے 37 افراد مزید جاں کی بازی ہار گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ پانچ ہفتوں میں پہلی بار آسٹریا میں دوہزار سے زیادہ نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزارت داخلہ اور صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  2006 نئے کیسز سامنے آئےہیں۔   گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران اوسطا 17861 افراد  کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔

وزارت صحت کےمطابق کوویڈ19 سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8470 ہے ۔ گذشتہ ہفے مجموعی طور پر 12ہزار502 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

مزید :

کورونا وائرس -