سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف ڈاکٹر پیر علی کی سربراہی میں افواج پاکستان زندہ باد ریلی 

سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف ڈاکٹر پیر علی کی سربراہی میں افواج پاکستان زندہ ...
سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف ڈاکٹر پیر علی کی سربراہی میں افواج پاکستان زندہ باد ریلی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حویلی(سید وجی الحسن) ممبر اسمبلی سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف ڈاکٹر پیر علی رضا بخاری تین روزہ دورہ پر حویلی پہنچ گئے۔ انہوں نے “افواج پاکستان زندہ باد ریلی “ کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے اپیل کی کہ نوجوان پورے جوش و خروش سے ریلی شرکت کریں ۔ 

اس موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر پیر علی رضا بخاری نے کہا کہ دفاع وطن و آزادی کشمیر کا سفر مسلح بہادر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ جاری رکھا جائے گا۔ پاک افواج ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ اور بحالی امن میاں لازوال جانی قربانیاں دی ہیں اور مشرق و مغرب میں سرحدوں کو بھی محفوظ بنایا ہے۔ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں قوم اپنی افواج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ 

پیر ڈاکٹر علی رضا بخاری نے ریلی کو مزید منظم اور تاریخی بنانے کے سلسلہ میں مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دیں۔ پیر علی رضا بخاری نے ریلی کے انتظامات پر اپنے بھرپور اطمینان کا اظہار کیا اور توقع ظاہر کی کہ حویلی کے غیور عوام بھرپور انداز میں ریلی میں شریک ہوں گے انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسی تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں جس پر آئندہ آنے والی نسلیں فخر کریں گے۔