ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
نماز کی پابندی رکھیں اور یاحیٰ یا قیوم کا ورد کریں۔ توبہ بار بار کریں تاکہ جو روحانی طور پر کمزوری ہے وہ ٹھیک ہو سکے۔ آج کا دن کچھ تبدیلی کی طرف جا رہا ہے توجہ دیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
قانونی مسائل کم ہونے کی امید ہے۔ وراثتی امور تیزی سے آگے بڑھ سکتے ہیں اور جس شخص نے آپ کے ساتھ دھوکا کیا تھا۔ اب معافی مانگنے کی کوشش کرے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
حالات جس انداز سے بدلیں ہیں۔ اس میں کوئی بڑی تبدیلی کا اشارہ موصول ہو رہا ہے۔ آپ اس وقت کوئی بھی موقع اپنے ہاتھ سے مت جانے دیں۔ امید اچھا ہی ہونے والا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کسی بھی ایسے کام میں گرفتار ہیں جن سے نکلنے کا کوئی راستہ ان کو دکھائی نہیں دے رہا تھا تو اب اللہ نے چاہا تو اچھے سلسلے بن جائیں گے اور آزادی ملے گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
توجہ کس جانب ہے آپ کی آپ کو خود بھی اندازہ نہیں ہے۔ اس طرح لاپرواہی کرتے رہیں گے تو مشکل میں پڑ جائیں گے۔ اب بھی وقت ہے اپنے معاملات سیدھے کر لیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
صورت حال میرے اللہ کے حکم سے اب بہتری کی جانب جا رہی ہے۔ آپ کو اب ایک اچھے وقت کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ان دنوں مالی طور پر بڑا فائدہ بھی حاصل ہونے کی امید ہے۔


برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ پل میں تولہ اور پل میں ماشہ والی کیفیت کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے بنے بنائے کام بھی خراب ہو جاتے ہیں۔ آج کا دن بس پلاننگ اور حکمت عملی مانگ رہا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کی زبان میٹھی ہو گئی تو بہت کچھ اچھا ہو جائے گا۔ اس وقت تو لگتا ہے آپ خود ہی اپنے دشمن بنے ہوئے ہیں اور آج کا دن مخالفین کو بھی پاور دے رہا ہے، خیال کریں۔


برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جب تک خود میں مستقبل مزاجی قائم نہیں کریں گے۔ حالات بھی اچھے نہیں ہوں گے۔ آپ کو اگر اپنی بہتری چاہیے تو پھر ایک فیصلہ کریں اور اس پر قائم ہو جائیں تو بہتر رہے گا۔


برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جولوگ کسی بھی وجہ سے خود کو اپنی سطح سے نیچے لے آئیں تو وہ شائد اپنی منزل کے قریب جلد پہنچ جائیں گے۔ آج حالات آپ کے غصے کی وجہ سے ہی خراب نظر آتے ہیں۔


برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
کسی بھی ایسے شخص کا بالکل اعتبار نہ کریں جو ماضی میں آپ کو چکر دے چکا ہو۔ اس وقت ایسا کرنا خود کے پاﺅں پر کلہاڑی مارنا ہوگا۔ آج بڑا ہی اہم دن ہے اس حوالے سے۔


برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اچھا دن تو ہے، مگر آپ کئی معاملات میں جلد باز بھی واقع ہوئے ہیں۔ آج آپ کی ایک اہم پریشانی کم ہوگی، مگر آپ نے غصہ کم کرنا ہے اور معاملات کو اللہ پاک پر چھوڑنا ہے۔