آسٹریا میں تیزی سے بڑھتے کورونا کیسز، سخت لاک ڈاون کا فیصلہ متوقع

آسٹریا میں تیزی سے بڑھتے کورونا کیسز، سخت لاک ڈاون کا فیصلہ متوقع
آسٹریا میں تیزی سے بڑھتے کورونا کیسز، سخت لاک ڈاون کا فیصلہ متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویانا(المیرباوجوہ) آسٹرین حکومت دوسرے کاروبای  شعبوں کو کھولنے کے بارے میں مشاورت کر رہی ہے  لیکن کورونا کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔  

وزیر صحت آسٹریاکا کہنا ہےکہ ہم کاروبار کو کھولنا چاہتے ہیں لیکن کیسز دن بدن بڑھتے جارہے ہیں۔  کورونا بے قابو ہوتا جارہا ہے اب مزید سختی ناگزیر ہوچکی ہے۔ اگلے دنوں میں ہمیں کچھ سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ہم نرمی کی نہیں سختی کی جانب جائیں گے علاقائی طور پر نرمی اور سختی دونوں ممکن ہیں۔