بھارت نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں 10 وکٹو ں سے ہرادیا
ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم نے عمدہ باؤلنگ کے باعث انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دیدی مہمان ٹیم کی جانب سے دیا گیا 49 رنز کا ٹارگٹ بغیر کسی نقصان کے حاصل کیا اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں صرف81 رنزبنائے تھے جبکہ بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 145 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں پٹیل نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور5 انگلش کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ایشون نے چار وکٹیں حاصل کیں بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں روہت شرما25 اور گل15 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے بھارت کی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی ہے بھارتی کپتان کوہلی نے کہا کہ انگلینڈ سے تاریخی فتح کی بہت خوشی ہے سیریز اپنے نام کریں گے۔