پتنگ بازی خونی کھیل، ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی،ڈی آئی جی آپریشنز
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ پتنگ بازی خونی کھیل ہے جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ لاہور پولیس شہر بھر میں پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گنجان علاقوں میں ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے پتنگ بازوں کو گرفت میں لایا جا رہا ہے۔ پولیس افسران پتنگ بازوں، مینوفیکچرز اور پتنگ فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ساجد کیانی نے مزید کہا کہ پتنگ فروشی کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لینے والے عناصر کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔لاہور پولیس آپریشن ونگ نے رواں سال کے دوران پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر543ملزمان کو گرفتار کرکے 519 مقدمات درج کئے۔
پتنگ بازی