اچھرہ،کاسمیٹکس کی دکان پر آتشزدگی،لاکھوں کا سامان راکھ
لاہور(کر ائم رپو رٹر)اچھرہ بازار میں واقع کاسمیٹکس کی دکان پر آگ بھڑک اٹھی،لاکھوں کا قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اچھرہ بازار میں شارٹ سرکٹ کے باعث کاسمیٹکس کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو 1122 نے بروقت اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم آتشزدگی سے دکان کا تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا خوش قسمتی سے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔