شیخوپورہ،فیکٹری کے بوائلر میں زور دار دھما،8مزدور جھلس کر زخمی

شیخوپورہ،فیکٹری کے بوائلر میں زور دار دھما،8مزدور جھلس کر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ (بیورورپورٹ)لاہور روڈ عطا آباد کے قریب ایک کیمیکل فیکٹری میں سیفٹی کے فقدان اور بوائلر میں زور دار دھماکہ سے فرنس پھٹ گئی جس کے محلول کی زد میں آکر8مزدور جھلس کر زخمی ہوگئے،چار زخمیوں کو ریسکیواہلکاروں نے جبکہ چار شدید زخمیوں کو فیکٹری انتظامیہ نے ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کیا۔
جہاں پر انکو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
،ذرائع کے مطابق دوران کام اچانک ہی بوائلر دھماکہ ہوااور کام کرنے والے مزدروں میں شفاقت،اکرم،اللہ رکھا،زمان عمران حسین،ندیم،لیاقت اوراویس شامل ہیں جن میں سے چار زخمیوں کو ریسکیواہلکاروں نے لیٹ اطلاع ملنے پر ہسپتال میں منتقل کیا جبکہ دھماکہ کے فورا بعد فیکٹری ایری انتظامیہ نے چار شدیدزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں پرانکو طبی امداد کے بعد لاہور کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -