ڈی آئی جی آپریشنز کا چیک پوسٹ ٹھوکر نیازسمیت مختلف تھانوں کا اچانک دورہ
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے رات گئے پولیس چیک پوسٹ ٹھوکر نیازسمیت مختلف تھانوں کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں و شہریوں کی چیکنگ کے عمل کاجائزہ لیا۔ڈیوٹی پر تعینات افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز کو چیکنگ میکانزم بارے بریفنگ دی۔ساجد کیانی نے ڈیوٹی پر تعینات جوانوں کو الرٹ ہوکر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے تھانہ اقبال ٹاؤن اور تھانہ نواب ٹاؤن کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک، حوالات،تھانوں کا ریکارڈ، رجسٹرز، عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی، رپورٹنگ روم سمیت مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ سرکل افسران اورمتعلقہ ایس ایچ اوزاس موقع پر موجودتھے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے اقبال ٹاؤن کے علاقہ سے ملنے والے لاپتہ بچوں سے اُن کی رہائش بارے بات چیت کی اور پولیس افسران کو بچوں کے ورثاء کو فوری ٹریس کرنے کی ہدایت کی۔ ساجد کیانی نے تھانوں میں آئے سائلین سے ان کے مسائل سنے اورمتعلقہ افسران کو فوری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے حوالاتوں میں بند ملزمان سے بھی ملاقات کی۔
چیک پوسٹ