شیخوپورہ، مختلف وارداتوں میں  فیکٹری مالک سمیت2افراد قتل

شیخوپورہ، مختلف وارداتوں میں  فیکٹری مالک سمیت2افراد قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ،فیروز والہ (بیورورپورٹ،نمائندہ پاکستان)گردونواح میں 2مختلف اندوہناک قتل کی وارداتیں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے فیکٹری مالک اور گھرمیں سوئے ہوئے محنت کش کو قتل کرکے فرار ہوگئے،قتل کا پہلا واقعہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ لاہو رروڈ پر جوتا ساز فیکٹری کے کار سوار مالک کو نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے جی ٹی روڈ پرگولیوں سے بھون دیا جو موقعہ پر ہی دم توڑگیا ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے  فیکٹری ایریا پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے مردہ خانہ منتقل کرکے کارروائی شروع کردی۔
،ایس ایچ او فیکٹری ایریا سردار افضل ڈوگر کے مطابق لاہورروڈ کی آبادی جاوید نگر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اوورفٹ فیکٹر ی کے مالک محمد عثمان کو اس وقت فائرنگ کرکے قتل کردیا جب وہ اپنی کار میں سوار ہوکر لاہور اپنے گھر جارہاتھا مقتول کی لاش کو تحویل میں لینے کے بعد فرانزک ٹیموں نے شواہد حاصل کرلیے ہیں۔

مزید :

علاقائی -