لائف ہسپتال فنڈز مستحقین پر خرچ کر رہا ہے،ناصر سہگل
لاہور (پ ر) لائف ہسپتال لاہور میں زکوۃ مینجمنٹ سسٹم کے نفاز پر رئیس دارالافتاء ْ جامعہ اشرفیہ مفتی شاہد عبید کی جانب سے لائف ہسپتال کو شریعہ کمپلائنس سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا جس میں مفتی شاہد عبید، مفتی محمد افتخار بیگ، مفتی زبیر ندیم لائف ہسپتال کے جائنٹ سیکرٹری ناصر سہگل ایم ایس لائف ہسپتال ڈاکٹر ایوب زاہد اور مارکیٹنگ مینجر زیشان صدیق نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ سیکرٹری لائف ہسپتال نے کہا کہ لائف ہسپتال زکوہ وعطیات مستحق مریضوں پر شریعت کی روح کے مطابق خرچ کر رہا ہے یہ سب بانی لائف ہسپتال کامران مسعود مگوں کے خواب کی تکمیل ہے لائف ہسپتال گزشتہ 8 سالوں سے 96 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے 16 لاکھ مریضوں کو علاج کی مفت سہولیات فراہم کر چکا ہے