کچی آبادیوں کی سرکاری کمیٹی میں ظفر جتالا کو شامل کیا جائے،ممبران
لاہور(پ ر)فیڈریشن آف کچی آبادیز کے ہیڈ آفس حق باہو چوک میانمیر کالونی کینٹ کا اجلاس صدر فیڈریشن چوہدری ظفر اقبال جتالا کی صدارت میں ہواجس میں مرکزی جنرل سیکرٹری صوفی عبدالمجید خان،صدر اچنت گڑھ چوہدری امین،صدر ہوپ روڈ سید ولایت شاہ،سینئر نائب صدر راولپنڈ ی حاجی شوکت پرویز،صدررحیم یار خان سید واحد حسین کاظمی،صدر سروگودھا غلام سرور،صدر فیصل آباد ملک بشیر احمد،صدر بہاولنگر وحید احمد کھرل، جنر ل سیکرٹری کچی آبادیز لاہور چھاؤنی طارق علی گورایہ اور پنجاب لاہور کے عہدیداران نے شمولیت کی، صدر ظفر اقبال جتالا نے بتایا کہ میری نشاندہی پر وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ میں مختلف فیصلے کرتے ہوئے ایک کمیٹی کچی آبادیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے تشکیل دی،انہوں نے کہا کہ کیونکہ ہمارے مسائل کچی آبادیوں سے متعلق ہیں اور ہم 50سال سے اس کیلئے کام کر رہے ہیں اس لئے تمام ممبران کامطالبہ ہے کہ وزیر اعلیٰ نے پنجاب کی سطح پر کچی آبادیوں کی جو کمیٹی تشکیل دی ہے اس میں چوہدری ظفر اقبال جتالا کو کو ممبر لیا جائے