حمزہ شہباز شریف کی ہائیکورٹ سے ضمانت حق کی فتح ہے،عبدالقیوم ڈار
لاہور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما و سابق نائب ناظم فیض باغ عبدالقیوم ڈار نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کو سچائی اور حق کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی کے خلاف احتساب کے نام پر تاریخ کا بدترین انتقام عمرانی حکومت کی مجموعی کارکردگی ہے۔ جعلی مینڈیٹ زدہ حکومت کی انتقامی کاروائیاں مسلم لیگ ن کی قیادت اور کارکنوں کے حوصلے کو پست نہیں کرسکیں گی۔