اخبار مارکیٹ کا الیکشن ہر حال میں پرامن ہو گا،ٹکا خان
لاہور(پ ر) اخبار مارکیٹ میں الیکشن بورڈ کا اجلاس چیئرمین الیکشن بورڈ ذوالفقار احمد لون کی زیر صدارت ہواجس میں جنرل سیکرٹری الیکشن بورڈ چوہدری عاشق علی،چوہدری جاوید اقبال،محمد کاشف،محمد آصف،حیدر علی چشتی،محمد سلطان کینٹ،افتخار تنولی (دلاور)،فواد احمد لون نے شرکت کی،واضح رہے 24فروری کو دو پینلوں کے سربراہان چوہدری مشتاق علی اور چوہدری منیر احمد نے کاغذات حاصل کئے،25فروری کو چارپینلوں کے سربراہان محمد الیاس،طارق حنیف،سلطان محمد تنولی اور نذیر الدین نے کاغذات حاصل کئے۔اجلاس میں سر پرست اعلیٰ ٹکا خان عباسی تا حیات جنرل سیکرٹری آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن نے ٹیلی فونک خطاب کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 26 اور 27 فروری کو کودرخواست فارم وصول کئے جائیں گے 28فروری کو سکروٹنی ہو گی اور انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے جس کے بعد اتوار کے روز ہی نشان الاٹ کئے جائیں گے جبکہ سات مارچ کو صبح نو سے شام چھ بجے تک ووٹؐنگ جاری رہے گی۔جبکہ دیگر مسائل کے حوالے سے بھی انہوں نے گفتگو کی اور کہا کہ الیکشن کو پر امن بنانے کے لئے ہر کارکن اپنا کردار ادا کرے۔