جس کمپنی کو اورنج لائن میں بلیک لسٹ کیا اسے بی آر ٹی کا ٹھیکہ مل گیا: شہبا ز شریف 

    جس کمپنی کو اورنج لائن میں بلیک لسٹ کیا اسے بی آر ٹی کا ٹھیکہ مل گیا: شہبا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ ہاؤسنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ جس کمپنی کو اورنج لائن میں بلیک لسٹ کیا اسے بی آر ٹی کا ٹھیکہ دے دیا گیا، احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے کیس کی سماعت کی۔ شہباز شریف اور احد چیمہ سمیت دیگر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ شہباز شریف نے بیان دیا کہ یہ پورا ریفرنس ہی جھوٹا ہے۔ آشیانہ میں عوام کا پیسا بچایا۔ اورنج لائن میں پچاس ارب بچائے۔اگر ہم فراڈ نہ پکڑتے تو حادثہ ہو سکتاتھا جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوتیں۔جس کمپنی کو ہم نے بلیک لسٹ کیا اسے بی آر ٹی کا ٹھیکہ دے دیا گیا۔ کیس کے دو گواہان ذیشان اور سعید اختر کی شہادتیں ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد عدالت سماعت 9 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہان کو طلب کر لیا۔کمرہ عدالت میں احسن اقبال، خواجہ سعد اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنماؤں نے شہباز شریف سے ملاقات کی اور مختلف امور پر ان سے مشاورت کی۔ شہباز شریف کا سماعت کے بعد کمرہ عدالت میں نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا۔دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
شہبازشریف

مزید :

صفحہ آخر -