طاقت کے لامحدود استعمال کا تصور یو این چارٹر کیخلاف ہے، منیر اکرم

  طاقت کے لامحدود استعمال کا تصور یو این چارٹر کیخلاف ہے، منیر اکرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(آئی این پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ طاقت کے لامحدود استعمال کا تصور یو این چارٹر کے خلاف ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے ہمسائے کی علاقائی خود مختاری کا احترام کیا۔ مستقل یا متوقع حملے کا احاطہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حملہ ہوا تو انسانیت کا وجود خطرے میں پڑجائے گا۔ یو این کے چارٹر کا مقصد جنگ کے راستے کو کالعدم قرار دینا تھا اور دفاع میں طاقت کا استعمال مسلح حملے کو پسپا کرنے تک محدود ہے۔ منیر اکرم نے کہا کہ طاقت کے لامحدود استعمال کا تصور یو این چارٹر کے خلاف ہے اور خطے میں یو این چارٹر کی خلاف ورزیوں پر مظاہروں کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں کی آزادی کیخلاف طاقت کے استعمال سے گریز کا اعادہ کیا اور کمزور ریاستوں کے حق خود ارادیت کا انکار سب سے زیادہ نظر آتا ہے۔
 منیر اکرم

مزید :

صفحہ آخر -