ہائی کورٹ نے سینٹ الیکشن روکنے کیلئے دائر درخواست مسترد کر دی
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ملک کے قرض اتارنے تک سینٹ کے الیکشن روکنے کیلئے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔عدالت نے اپنا محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ میرے پاس ممبران اسمبلی کا ووت خریدنے کیلئے رقم نہیں ہے۔ میں آن لائن تجویز کنندہ اور تائید کنندہ پیش کرنے کو تیار ہوں اسکی اجازت دی جائے۔مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے گارڈن ٹاؤن کے رہائشی ملک راحیل وسیم کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست مسترد