علی ظفر کیس،مقامی عدالت کامیشا شفیع کے خلاف چالان پیش کرنے کا حکم

 علی ظفر کیس،مقامی عدالت کامیشا شفیع کے خلاف چالان پیش کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور کی مقامی عدالت نے سوشل میڈیا پر علی ظفر کے خلاف مہم چلانے کے متعلق کیس میں میشا شفیع کے خلاف چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ میشا شفیع کے متعلق چالان آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے جبکہ ہدایت کی کہ تمام ملزمان آئندہ پیشی پر پیش ہوں۔ ایف آئی اے کی جانب سے چالان جمع کروایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے علی ظفر کے خلاف جنسی حراسگی کے الزامات لگا کر سوشل میڈیا پر مہم چلائی تاہم اپنے الزامات کے حق میں ثبوت پیش نہ کر سکے۔
علی ظفر 

مزید :

صفحہ آخر -