ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں عدالتی کام بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں عدالتی کام بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیش کے مطابق ہائی کورٹ بار کے 27 فروری کو ہونیوالے انتخابات کے سلسلے میں پرنسپل نشست پر کام بند رہے گا، انتخابات کے موقع پر لاہور ہائی کورٹ کے علاقائی بنچز
راولپنڈی، بہاولپور اور ملتان میں تعطیل ہوگی، لاہور ہائیکورٹ میں 27 فروری کو عدالتیں اور دفاتر بند رہیں گے۔
عدالتی کام بند