دھند کے بعد فنی خرابیاں، 11 پروازیں اور 35 مسافر ٹرینیں تاخیر کا شکار
لاہور (آن لائن) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شدید دھند کے بعد اب فنی خرابیوں نے دھند کی جگہ لے لی ہے۔ جس کے نتیجے میں گزشتہ روز بھی لاہور آنے اور جانے والی ملکی اور غیر ملکی 11 پروازیں متاثر ہوئیں۔ جن میں سے 6 پروازوں کو منسوخ کردیا گیا اور 5 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ جبکہ دوسری طرف کراچی، کوئٹہ اور لاہور کے درمیان چلنے والی مختلف 35مسافر ٹرینیں بھی مختلف وجوہات کی بناء پر گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔ جس سے فضائی اور ٹرین مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
پروازیں