اسٹیبلشمنٹ جتنی سیاست سے دو ر ہو گی اتنی ہی باوقار ہو گی: سراج الحق 

اسٹیبلشمنٹ جتنی سیاست سے دو ر ہو گی اتنی ہی باوقار ہو گی: سراج الحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ اسٹیبلشمنٹ جتنی سیاست سے دور رہے گی، اتنی ہی باوقار رہے گی۔ اعلیٰ عدالتوں سے توقع ہے کہ نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کے لیے دفن کر کے قوم کی امنگوں کی ترجمانی کریں گی۔ الیکشن ریفارمز کے بغیر پائیدار جمہوریت کے قیام کی منزل حاصل نہیں کی جاسکتی۔ پیسے اور طاقت کے زور پر الیکشن کے عمل کو ہائی جیک کرلیا جاتاہے۔ 26 فروری کو بہاولپور کی تاریخ کا بڑا جلسہ کریں گے۔ فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے ہر شخص پودا لگائے اور سیاسی سموگ سے جان چھڑانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ آنے والا دور شہزادے، شہزادیوں کا نہیں، بلکہ ان کا ہے جن کا جینا اور مرنا ملک و قوم کے لیے ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں شجر کاری مہم کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے گراؤنڈ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور ملک بھر میں جماعت اسلامی کے کارکنوں اور خیر خواہوں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ موسم بہار کے دوران کم از کم ایک پودا ضرور لگائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -