ضلع کرم میں 72 سالہ بزرگ نے جدید غار میں رہائش اختیار کرلی

  ضلع کرم میں 72 سالہ بزرگ نے جدید غار میں رہائش اختیار کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)ہزاروں سال پہلے انسان غاروں میں رہتے تھے، لیکن آج بھی کچھ لوگ شوقیہ طور پر غار میں بسیرا کرتے ہیں۔خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کی تحصیل علیزئی میں ریٹائرڈ پرنسپل نثار حسین نے پہاڑ کھود کر  اپنا جدید غار بنوایا ہے جسے مکمل کرنے میں 2 سال لگے۔ہائی فائی اور وائی فائی سے منسلک گارا نامی غار کے متعلق  72 سالہ ریٹائرڈ پرنسپل نثار حسین کا کہنا ہے کہ یہ غار ان کی کْل کائنات ہے۔غار میں بیڈ روم، اسٹڈی ایریا، باتھ، کچن اور چھوٹی سے مسجد بھی ہے۔ نثارحسین کی اپنی دنیا اپنا ہی انداز ہے، حکومتوں سے ماورا یہی غار ان کی کل کائنات ہے، حکومتیں کیا بیچتی ہیں اور اپوزیشن کی کیا پوزیشن ہے؟ نثار حسین کو کوئی سروکار نہیں۔
جدید غار

مزید :

صفحہ آخر -