تمام اضلاع میں یکساں سہولتیں فراہم کی جائیں،راؤ خالد
کراچی (پ ر)سیاسی و سماجی شخصیت راؤ محمد خالد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام اضلاع میں تعلیم،صحت،روزگار اور انفراسٹرکچر کی یکساں فراہمی کو یقینی بنایا جائے تا کہ تمام علاقوں میں احساس محرومی کو احساس شرکت میں بدلا جا سکے. انہوں نے اپیل کی کہ نیشنل فنانس کمیشن کی طرز پر صوبائی فنانس کمیشن کے تحت اضلاع کو فنڈز دئیے جائیں.