کنٹریکٹ مزدوروں کے مسائل حل کئے جائیں گے، شہلا رضا

کنٹریکٹ مزدوروں کے مسائل حل کئے جائیں گے، شہلا رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایس بی سی اے کے کنٹریکٹ اینڈ ورک چارج ایمپلائز اتحاد کے صدر یعقوب احمد شیخ کی سابقہ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر شہلا رضا سے ملاقات، شہلا رضا نے کنٹریکٹ ملازمین کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کنٹریکٹ مزدوروں کے مسائل حل کئے جائیں گے،پیپلز پارٹی مزدوروں کی پارٹی ہے، محنت کش طبقہ قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، مزدور رہنما یعقوب شیخ کے ہمراہ حیدرآباد ورک چارج ملازم محفوظ حسن زئی و دیگر ملازمین بھی شامل تھے۔ یعقوب شیخ نے شہلا رضا کو بتایا کہ وفاقی حکومت کی ناقص مزدور پالیسی کی وجہ سے مزدور پریشان ہیں، مالی مشکلات کا شکار ہیں، مزدوروں کے بچے تعلیم حاصل نہیں کر پارہے ہیں، گھروں کا کرایہ دینے سے قاصر ہیں، رابطہ مہم میں تمام مزدور یونین کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کرکے مسائل کی نشاندہی کی جارہی ہے، حیدرآباد، سکھر، نواب شاہ، میرپورخاص و دیگر ریجنوں کے کنٹریکٹ ملازمین رابطہ مہم چلا رہے ہیں۔ تمام مزدوروں کے مسائل کو حل کرنے میں کردار ادا کریں، بعد ازاں ایس بی سی اے کی یونائٹیڈ فرنٹ، انصاف لیبر یونین، پیپلز مزدور یونین اور سی بی اے پیپلز یونٹی کے صدر اختر حسین و چیئرمین ابراہیم حسین کاکا  اور حکومت سے مطالبہ ہے کہ تمام ریجنوں کے کنٹریکٹ ورکرز کو بحال کردیا جائے۔
 

مزید :

صفحہ آخر -