جمہوری نظام سے حالات بہتر نہیں ہوسکے،عبدالرحمن سلفی
کراچی(پ ر)امیر جماعت غربااھلحدیث پاکستان ورئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولاناعبدالرحمن سلفی نے کہا ہے کہ آ ج تک نام نہاد جمہوری وانتخابی سسٹم سے عوام کے مسائل وحالات بہتر نہیں ہوسکے کیونکہ یہ سسٹم محض دولت مند اشرافیہ کا باہمی کھیل بن چکا ہے حالیہ سینٹ کے الیکشن کے حوالے سے میڈیا میں آنیوالی خبروں سے عوام میں اس سسٹم سے بے حد مایوسی پھیلی ہے سیاسی اشرافیہ وبیوکریسی کے گٹھ جوڑ سے ملک کرپشن وبد عنوانی کی جانب تیزی سے گامزن ہے کرپشن ورشوت نے عوامی مسائل سے انتظامیہ کو لاتعلق رکھ دیا ہے مولاناعبدالرحمن سلفی اپنی قیام گاہ پر علما کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں کہا کہ وزیر آعظم اور ان کی حکومت ابھی تک کرپشن ومہنگائی کو قابو نہیں کرسکی بجلی وپٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے مہنگائی کا طوفان ناقابل برداشت ہو چکا ہے اس کے ساتھ ہی بے روزگاری ومایوسی بڑھتی جارہی ہے انہوں نے کہا تجاوزات کے نام پر مکانات گرانے کے عمل سے بے چینی پھیل رہی ہے تجاوزات قائم کرنے میں متعلقہ محکموں کے غیر زمہ داری پر کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا جو اصل زمہ دارہیں اور ابھی بھی یہ متعلقہ محکمے شہر میں غیر قانونی تعمیرات کرارہے ہیں شہر کی تباحالی کے زمہ دار ہیں