طلبہ ملک وقوم کا قیمتی سرمایہ ہے،ڈاکٹر زاہد اللہ خان 

طلبہ ملک وقوم کا قیمتی سرمایہ ہے،ڈاکٹر زاہد اللہ خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مردان (بیورورپورٹ)ڈی پی او ڈاکٹر زاہداللہ خان نے کہاہے کہ طلباء ہمارا قیمتی اثاثہ ہے اوران سے ہمارا مستقبل وابستہ ہے والدین اور اساتذہ کرام طلباء اور بچوں کو ملک کے قوانین اور ٹریفک اُصولوں کے متعلق آگاہ کریں اور بچوں کو محب وطن اور پر امن شہری بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں یہ باتیں انہوں نے لیڈز سکول سسٹم شیخ ملتون کے طلباء و طالبات سے تعارفی ملاقات کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سکول ایم ڈی عبداللہ نے ڈی پی او مردان کیساتھ بچوں کا تعارف کروایا۔ آئے ہوئے طلباء و طالبات نے ڈی پی او سے محکمہ پولیس کے متعلق سوالات بھی پوچھے، ایک سوال کے جواب میں ڈی پی او نے کہا کہ جرائم کی روک تھام اور قیام امن برقرار رکھنے میں پولیس کے ساتھ ساتھ عوام الناس کا بھی اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے محافظ ہیں اور خاص طور پر خواتین اور بچوں کی مدد کرنے پر خاصی توجہ دیتے ہیں۔ عوام الناس بالخصوص خواتین اور بچوں کو چاہیئے کہ وہ پولیس سے بالکل بھی نہ گھبرائیں اور کسی بھی حادثے یا مدد کی صورت میں فوری طور پر پولیس سے رجوع کریں اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔