وویمن پارلیمنٹری کاکس کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
پشاور (نیوزرپورٹر)وویمن پارلیمنٹری کاکس کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیاہے حلف برداری کی تقریب صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے کاکس چیمبر میں منعقد ہوئی اور ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان نے منتخب کابینہ سے حلف لیا جبکہ کابینہ میں چیئرپرسن ڈاکٹر سمیرا شمس، سینئر نائب صدر ریحانہ اسماعیل، نائب صدر مدیحہ نثار، جنرل سیکرٹری انیتا محسود، جائنٹ سیکرٹری حمیرا خاتون، فنانس سیکرٹری سومی فلک ناز اور انفا رمیشن سیکرٹری ساجدہ حنیف شامل ہیں۔ حلف برداری کے بعد کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف ارگنائزیشن کے ساتھ MOUs پر نظرثانی کی جائیگی اور دیگر ورکنگ کمیٹیز کے کام کو بھی سپروائز کیا جائے گا جس میں ڈومیسٹک وائلنس اور ری پروڈکٹیو ہیلتھ رائٹس بل شامل ہیں کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ جیسا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے Early Child Marraige Bill پر بات ہوچکی ہے لہذا وویمن پارلیمنٹری کاکس اس ضمن میں بھی اپنا فعال کردار ادا کریگی۔واضح رہے کہ وویمن پارلیمنٹری کاکس کی کابینہ کا دورانیہ اڑھائی سال کا ہوتا ہے اور گزشتہ کابینہ کے دو سال مکمل ہونے کے بعد نئی کابینہ وجود میں آئی ہے۔