ہنگو،کورونا کیخلاف جنگ لڑنے والے ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین
ہنگو (بیورورپورٹ) ضلع اورکزئی کے ڈسٹرکٹ ہسپتال مشتی میلہ میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنے والے ہیلتھ ورکرز اور ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کے ویکسین لگا دئیے گئے تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ ڈاکٹر کاظم نیاز کے خصوصی ہدایت کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ہسپتال ضلع اورکزئی مشتی میلہ میں ڈی سی ضلع اورکزئی محمد خالد کی صدارت میں کورونا ویکسین کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر لوئر اورکزئی نوید اللہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایم ایس مشتی میلہ ہیلتھ ورکرز اور ڈاکٹروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کے دوران کورونا ویکسین کا ضلع اورکزئی میں باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے مشتی میلہ ہسپتال میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین کے حفاظتی ٹیکے لگا دئیے گئے اس موقع پر ڈی سی ضلع اورکزئی نے تمام ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف میں اپنے جانوں کو خطرے میں ڈال کر کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ہے ملک میں اس وائرس کے خلاف جنگ میں متعدد ڈاکٹر ز اور ہیلتھ ورکرز شہید ہو گئے ہیں یہ آپ لوگوں کا ہم پر اور ہمارے قوم پر بہت بڑا احسان ہے آپ کے اس قربانی کو تاریخ کے سنہری لفظوں میں لکھا جائے گا۔