این ٹی ڈی سی ملازمین کا پاور سیکٹر کے خلاف احتجاج
لاہور(سٹی رپورٹر)ڈسکوز کے بعد این ٹی ڈی سی انجنیر ز اور افسران نے بھی پاور سیکٹر کی غلط پالیسیوں اور بورڈ کو اختیارات دینے کے خلاف احتجاج کیا۔یا واپڈا ہاؤس لاہور میں این ٹی ڈی سی کا دیگر میں شہروں میں موجود ویڈیو لنک پر اجلاس ہوا جس میں ملک بھر سنیر انجینئرز کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع لیبر اتحاد اور انجنیئرز نے بورڈ کی غلط تشکیل جبکہ ایم ڈی کی باہر سے بھرتی اور این ٹی ڈی سی بورڈ کو تبادلوں تقرریوں بھرتیوں جیسے تمام کاموں کا اختیار دینے پر متعلقہ کمپنی افسران کیخلاف نعرے بازی شدید نعرے بازی کی۔ انجنیئر ز نے ان غیر قانونی احکامات کو ماننے سے انکار کر دیا اورملک گیر سطح پر دفاتر میں احتجاج کاآغاز کر دیا۔دریں اثنا این ٹی ڈی سی انجنیر ایسوسی ایشن کے عہدے داروں نے آئی ای پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیر ضمیر خان سے ملاقات کی اور انھیں اپنے مطالبات سے آگاہ کیا آئی ای پی سیکرٹری جنرل نے انھیں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور بورڈ کو اختیارات دینے اور این ٹی ڈی سی میں پبلک سیکٹر سے ایم ڈی کی تعیناتی کیفیصلے کی شدید مذمت کی انھوں نے کہا کہ بیورو کریسی ا س فیصلے کی ہر سطح پر مزاحمت کی جائے انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاور سیکٹر کے انجنیرز اور ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی دور کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔