نوشہرہ،وزیر گڑھی میں لینڈ مافیا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

نوشہرہ،وزیر گڑھی میں لینڈ مافیا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ)وزیر گڑھی میں لینڈ قبضہ مافیا اور علاقہ مکین کے درمیان خون خرابے کا خطرہ، وزیر گڑھی کے عمائدین کا قبضہ مافیا شاہ سعود اور ان کے دوسرے ساتھی عبدالرازق کے خلاف نوشہرہ پریس کلب کے سامنے احتجاج 2007سے مافیا کے ساتھ تنازعہ میں ہمارے کئی عمائدین کو جان سے بھی ہاتھ دھونا پڑے قبضہ مافیا کا سرغنہ عبدالرازق اپنے آپ کو خفیہ ایجنسیوں کا اہلکار ظاہر کرتا ہے جس کی اداروں کو تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے، حکومت قبضہ مافیا کو ہماری زمینوں پر کام کرنے سے روکے اور شامیلات دیہی کو سرکاری طور پر تقسیم کریں اگر وزیر گڑھی کے عوام کا دیرینہ مطالبہ حل نہ ہو ا تو ہزاروں مرد و زن کا رخ اسلام آباد کی طرف ہوگا عوام کو خون خرابے سے بچانے کیلئے وزیر اعظم عمران خان سے دادرسی کی اپیل کرتے ہیں  اس حوالے سے سابق تحصیل ممبر ملک جمال شاہ، ویلج کونسل وزیر گڑھی کے چیئرمین حاجی انار گل، شاہ عالم خان، حاجی محمد، خیال دوست کے علاوہ درجنوں عمائدین علاقہ نے نوشہرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ علاقہ وزیر گڑھی کے شامیلات کے تنازعہ پر ہماری کئی قیمتی جانیں قربان ہو چکیں ہیں اور نوبت خون خرابے تک پہنچ چکی ہے اس بڑے خون خرابے کو روکنے کیلئے قادامات کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ 2007سے جلوزئی سے ہماری پدری شامیلات پر قبضہ مافیا نے قبضہ جمایا ہوا ہے اور اس وقت جو انتقالات جعل سازی سے کئے گئے تھے اس پر ہمارے عمائدین نے آزاو اٹھائی اور جنگ بھی کی پھر مقدمات چلتے رہے ان قبضہ مافیا شاہ سعود کے ساتھ ایک اورقبضہ مافیا جو خود کو سیکیورٹی ایجنسیوں کا اہلکار ظاہر کر رہا ہے بھی عبدالرزق شاملہو گیا ہے اور سائٹ پر دوبارہ سے قبضہ جمانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اس وجہ سے حالات پہلے سے بھی زیادہ خراب اور خون خرابے کی طرف جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حاجی نواب خان جو کہ ہمارے گاوں کے مکین ہے اور انہوں نے وزیر گڑھی کے عوام کے ساتھ ایک قابل تحسین فیصلہ کیا ہے ہمارا یہی مطالبہ ہے کہ ان کا ہمارے ساتھ جوفیصلہ  ہے اسی طرح یہ لوگ بھی فیصلہ مان لیں انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے کے علاوہ ہمیں اور کوئی فیصلہ قابل قبول نہیں۔