ایبٹ آباد میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کارروائیاں 

ایبٹ آباد میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کارروائیاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (نیوزرپورٹر)بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران ہزارہ 1 سرکل ایبٹ آباد کی ٹاسک فورسز نے ایبٹ آباد اورہری پورمیں پسکو کے 4 ڈویژنز کے علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 55 میٹروں کو چیک کیا گیا،13 خراب  میٹروں کو تبدیل کیا گیا،17 میٹروں کی پوزیشن کوصحیح کیا گیا،اس دوران  نادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں 1.24 ملین روپے کی ریکوری کی گئی،منقطع شدہ صارفین سے بقایاجات کی مد میں 0.15 ملین روپے کی ریکوری کی گئی،گیارہ کے وی منڈیاں فیڈر کی کمبنگ کے دوران 44 میٹروں کو چیک کیا گیا،11 میٹروں کی پوزیشن کو درست کیا گیا،13 خراب میٹروں کو تبدیل کردیا گیا،بجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے لئے اب زیروٹالیرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی،